Aafia Siddiqui کی دردناک کہانی

Aafia Siddiqui کی دردناک کہانی

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی کہانی

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

عافیہ صدیقی کون ہیں؟

پچھلے دنوں سٹیٹس لگایا عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے دعا کے حوالے سے۔ کچھ میسجز موصول ہوئے جن میں پوچھا گیا تھا کہ عافیہ صدیقی کون ہے؟ عافیہ صدیقی کیوں پکڑی گئی؟ وغیرہ۔

مجھے محسوس ہوا کہ اس پر آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

کم سے کم ہمیں مسلمان ہونے کے ناطے اتنا تو معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری بہن یا بیٹی کس حالت میں ہے اور اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟

زیادہ کچھ نہیں مگر دعا تو کر سکیں گے۔

1972 میں پیدا ہونے والی یہ خاتون عظیم ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکہ سے پڑھائی مکمل کرنے کے بعد پاکستان آ گئیں۔ یہ نیورو سائنٹسٹ یعنی اعصابی سائنسدان ہیں۔ امریکہ نے ان کو کئی بار امریکی شہریت دینے کی کوشش کی مگر انہوں نے ہر بار انکار کر دیا۔ شاید یہی وجہ تھی کہ امریکہ کو یہ کھٹکتی تھیں۔

قیدی نمبر 650

مارچ 2003 کو اپنے تین بچوں کے ہمراہ راولپنڈی جانے کے لیے ائیر پورٹ روانہ ہوئیں مگر راستے سے غائب ہو گئیں۔ اس وقت ڈاکٹر عافیہ کی عمر 30 سال تھی اور ان کا سب سے چھوٹا بیٹا سلیمان ایک ماہ کا تھا۔ سلیمان کہاں گیا ابھی تک کچھ معلوم نہیں۔ بہر حال ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ نے اپنی قید میں رکھا۔ عالمی اخباروں میں یہ خبر پھیلی کہ افغانستان میں امریکی جیل بگران میں جو قیدی نمبر 650 ہے وہ غالباً عافیہ صدیقی ہی ہیں اور بہت بری حالت میں ہے۔

گرفتاری

جب ہر طرف شور ہوا تو امریکہ نے اعلان کیا کہ 2008 میں عافیہ صدیقی کو افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا تاکہ ان پر دہشت گردی کا مقدمہ چلایا جا سکے اور ان کو افغانستان سے نیویارک پہنچا دیا گیا۔ امریکی فوجیوں۔۔۔۔

    Comments

    No comments yet. Why don’t you start the discussion?

      Leave a Reply

      Your email address will not be published. Required fields are marked *